اسلام آباد (مانند نیوز)جرمنی کے دارالحکومت برلن کے ایک ہوائی اڈے کے قلیل مدتی پارکنگ ایریا میں ایک سال سے کھڑی لاوارث گاڑی کی پارکنگ فیس کی مد میں 209,124 ڈالر کی بھاری رقم کا معاملہ بین الاقوامی شہ سرخی بن گیا۔

ہوائی اڈے کی پارکنگ کی فیسیں بہت زیادہ ہوتی ہیں اور برلن کا برانڈنبرگ ہوائی اڈہ بھی اس سے مستثنیٰ نہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ گاڑی کی قلیل المدتی پارکنگ ایریا میں پہلے 10 منٹ مفت ہیں، جس کے بعد 30 منٹ کےلیے 11 امریکی ڈالر، فی گھنٹہ 23 اور ایک پورے دن کی فیس 552 ڈالر ہیں۔ اب تصور کریں کہ وہاں ایک گاڑی کو پورے سال کےلیے پارک کریں۔

جب آپ ایک غیر معمولی مہنگی لگژری گاڑی کی بات کرتے ہیں تو غالباً یہ بہتر ہے کہ اسے محفوظ اور مہنگی پارکنگ میں چھوڑ دیا جائے، تو لگتا ہے کہ مذکورہ بالا قیمتی گاڑی کے مالک نے بھی کچھ یوں ہی کیا اور وہ گزشتہ برس جنوری میں اپنی گاڑی برلن ایئرپورٹ پارکنگ میں چھوڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیے
میلان کی مونٹیناپولیون دنیا کی مہنگی ترین شاپنگ اسٹریٹ
چلتی بسوں کے درمیان پھنسنے کے باوجود شہری زندہ بچ گیا، ویڈیو وائرل
یہ روبوٹ ہے یا حقیقی انسان؟ دیکھنے والے حیرت زدہ
تاہم یہ واضح نہیں کہ ایئرپورٹ حکام نے کب اس مہنگی پارکنگ ایریا میں گاڑی کی موجودگی کا نوٹس لیا لیکن ایک چیز یقینی ہے کہ کسی نے بھی اس دوران گاڑی کے ساتھ کچھ نہیں کیا۔

اس گاڑی کو حکام نے اس پوائنٹ پر ٹو کر کے بھاری فیس والی جگہ پر کھڑا کر دیا ہے۔ تاہم امکان یہی ہے کہ یہ فیس وصول نہیں ہو پائے گی اسکی وجہ یہ ہے کہ پولیس اب تک کار کے مالک کی شناخت نہیں کر پائی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے