باجوڑ (مانند نیوز)صوبائی حکومت کے ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر بالا نویداکبر نے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی جنرل جواد علی، میڈیکل سپرینٹنڈنٹ دیر ہسپتال ڈاکٹر صاحبزادہ امتیاز، ڈاکٹر احسان اللہ، ڈاکٹر ناصر، محکمہ صحت کے ذمہ داران ونمائندگان اور دیگر محکموں کے آفسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائیں اور تمام بچوں کے والدین سے اپیل کی کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو حفاظتی قطرے پلاکر اس موذی مرض کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر بالا نویداکبر کی زیر صدارت 3 فروری 2025سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی۔اس میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظفر احمد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل دیر جواد علی،ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر تاج محمد خان،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال دیر ڈاکٹر صاحبزادہ امتیاز احمد، این سٹاپ ڈاکٹر احسان اللہ اور دوسرے متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر دیر بالا نے تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان کو آنے والے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنے ممکنہ وسائل استعمال کرنے اور پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت اور پولیو ٹیموں کو سہولیات کی فراہمی سمیت پولیس کی جانب سے مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔ ضلع دیر بالا میں انسداد پولیو مہم 3 فروری 2025سے شروع ہوگا اور 7فروری 2025تک جاری رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کو ضلع بھر کے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کی Immunization کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور اس بات پر زور دیا کہ ضلع بھر کے تمام بچوں کی Immunization اور فنگر مارکنگ کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر نے اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے اپنے دائرہ اختیار میں پولیو مہم کی نگرانی اور immunization کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر دیر بالا نے تمام والدین پر زور دیا کہ وہ مہم کے دوران اپنے 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں پولیو ٹیمز کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ آپ کے بچے معذور ہونے سے بچ سکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے