خیبر (مانند نیوز)خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کے علاقے بکر آباد میں انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے انسدادِ پولیو ٹیم کا عملہ محفوظ رہا ہے۔

سندھ: رواں سال کی پہلی پولیو مہم آج سے شروع

سی سی پی او قاسم کا کہنا ہے کہ خیبر میں شہید پولیس اہلکار پولیو ڈیوٹی کے لیے جا رہا تھا، اہلکار کو غوندی کے قریب قتل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے، جائے وقوعہ سے تیس بور کے 2 خول ملے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم جاری ہے۔

سندھ میں بھی رواں سال کی پہلی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گیا ہے۔

ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے مطابق مہم میں سندھ کے 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

7 روزہ انسدادِ پولیو مہم 9 فروری تک جاری رہے گی، مہم سندھ کے تمام 30 اضلاع میں چلائی جا رہی ہے جس میں 81 ہزار سے زائد رضاکار حصہ لے رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے