اورکزئی (مانند نیوز)ایم پی اے وچیئرمین ڈیڈاک اورنگزیب خان اورکزئی کا ڈپٹی کمشنر عرفان الدین کے ہمراہ کھلی کچہری کا انعقاد،علاقہ عوام نے درپیش مسائل کے انبار لگا دئے،ڈپٹی کمشنر اور ایم پی اے نے اکثر مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے تفصیلات کے مطابق چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی (ڈیڈاک) ضلع اورکزئی ایم پی اے اورنگزیب خا ن نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے پروگرام عوامی ایجنڈا” کے تحت کلایا ہیڈ کوارٹر لوئر اورکزئی میں ڈپٹی کمشنر اورکزئی محمد عرفان الدین کے ہمراہ عوامی کے مسائل اور شکایات کے ازالے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ڈی پی او نذیر خان سمیت تمام سرکاری محکموں اور اداروں کے سربراہان کے علاوہ عمائدین علاقہ، نوجوانوں اور عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کھلی کچہری میں عوام کی جانب سے پیش کردہ زیادہ تر مسائل صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی، سڑکوں اور بجلی کے حوالے سے مسائل کے انبار لگا دئے جس پرایم پی اے اورنگزیب خان اورڈی سی عرفان الدین نے عام نوعیت کے زیادہ تر مسائل موقع پر ہی حل کر تے ہوئے محکمہ کو ہدایات جاری کئے جبکہ باقی ماندہ کو مقررہ مدت میں حل کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کو بھیج دیا گیا۔متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ یہاں پیش کئے گئے تمام مسائل اور مطالبات کو مقررہ ٹائم لائن میں حل کریں اور اس حوالے سے چیئرمین ڈیڈاک اور ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ پیش کریں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے و چیئرمین ڈیڈاک اورنگزیب خان نے خطاب کرتے ہوئے عوام کو یقین دلایا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو ہر صورت مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے ضلع کے دور دراز علاقوں میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ اہل علاقہ نے کھلی کچہری کے انعقاد پر چیئرمین ڈیڈاک اور ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مستقبل میں بھی اسی طرح کی کچہریوں کے انعقاد کا مطالبہ کیا تاکہ علاقے کے لوگوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات میسر آسکیں۔