اسلام آباد (مانند نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے ارکانِ اسمبلی سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے۔

نواز شریف کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے ارکان مریم نواز کی طاقت اور عزت ہیں۔

آپ وزیرِ اعظم کیوں نہیں بنے؟ صحافی کے سوال پر نواز شریف نے کیا جواب دیا؟

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی 12 سے 14روپے میں مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری کارکردگی پر سب سے بڑا چیک عوام اور نواز شریف ہیں۔

مریم نواز نے راولپنڈی رنگ روڈ دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے