بونیر ( مانند نیوز)ڈی جی ریسکیو1122 ڈاکٹر محمد ایاز خان خیبر پختونخوا اور ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال کی احکامات پر ریسکیو 1122 بونیر کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری، جس کے مطابق ریسکیو 1122 بونیر نے عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان کی جان و مال بچھانے کیلئے مجموعی طور پر 424 ایمرجنسیز میں اپنی خدمات فراہم کیں. گزشتہ ماہ کےدوران ریسکیو1122 بونیر کے ترجمان محمد سھیل کے مطابق مجموعی طور پر 11948 موصول ہوئیں، جن میں 5295 غیر ضروری کالز شامل ہیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی انجینئر کاشف خان یوسفزئی نے ماہانہ رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 بونیر نے گزشتہ 1 ماہ کے دوران اوسط رسپانس ٹائم 6.50منٹ میں 253 حادثات میں 191 افراد کو مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران بروقت پیشہ ورانہ سہولیات فراہم کیں۔تفصیلات کے مطابق ماہ کے دوران ، سڑک حادثات کے 40، میڈیکل ایمرجنسی کے 163، آگ لگنے کے 11، عمارت گرنے کے 0، جرائم یا گولی لگنے کے 05، ڈوب جانے کے 00, دیگرہنگامی صورتحال کے 34 واقعات رونما ہوئے۔ ان ایمرجنسی واقعات میں 253 لوگ متاثر ہوئے جن میں 191 افراد کو اسی جگہ ابتدائی طبی امداد دی گئی ، جبکہ افراد کو ریسکیو کرنے اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا. ان حادثات میں 02 افراد ریسکیو 1122 ایمبولینس میں یا ہسپتال پہنچنے پر جان کی بازی ہار گئے.. _ریسکیو 22 11 بونیر کی زیر قیادت ریفریل ایمبولینس سروسز کی کارکردگی میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی۔۔ گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے ریفریل ایمبولینس سروس کے ذریعے ٹوٹل 171 ایمرجنسی کال پر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال تک شفٹنگ کے خدمات سرانجام دیے۔۔جن میں 92 شفٹنگ ایمرجنسیز بیرونی ڈسٹرکٹ جبکہ 79 ایمرجنسیز کے دوران اندرونی بونیر میں مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کو شفٹ کیا گیا۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے