پشاور(مانند نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ 8 فروری کو پیکا ایکٹ اور 26ویں ترمیم سمیت تمام غیر قانونی ہتھکنڈوں کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی۔ پیکا ایکٹ اور 26ویں ترمیم 8 فروری کے الیکشن پر ڈاکہ ڈالنے کو تحفظ دینے کی کوشش ہے۔8 فروری کو فارم 47 کا استعمال کرکے جمہوریت پر شب خون مارا گیا تھا، جعلی حکومت جعلی اور نامکمل پارلیمنٹ سے کالے قوانین پاس کر رہی ہے، انہوں نے صحافی برادری سمیت ہر شعبے اور مکتبہ? فکر کو 8 فروری کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ جعلی حکومت کالے قوانین کے ذریعے اپنے اقتدار کو طول دینے کی ناکام کوشش کر رہی ہے،پیکا ایکٹ اور 26ویں ترمیم جعلی حکمرانوں کے گلے پڑیں گے، 8 فروری ملک کو مینڈیٹ چوروں کے چنگل سے آزاد کرانے کے عہد کا دن ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ 8 فروری 2024 کو تاریخی دھاندلی کرکے جمہوریت کے پیٹ میں چھرا گھونپا گیا۔ رات گئے تک ملک کی سب سے مقبول جماعت کلین سویپ کررہی تھی جبکہ صبح نتائج مکمل تبدیل کرکے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ فارم 47 کا استعمال کرکے جعلی حکومت بنائی گئی جس سے ملک میں سیاسی عدم استحکام کوپر وان چڑھا۔ ایسی ڈھٹائی سیدھاندلی کی گئی کہ جعلی حکمران کسی سے آنکھ نہیں ملاسکتے تھے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ مینڈیٹ چوری کرکے جو جعلی حکومت بنائی گئی ہے اس سے ملک نہیں سنھبل رہا۔ ملک کی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔ عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں۔ جعلی حکمرانوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں صرف اپنی کرسی بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔ جعلی حکومت کو سہارا دینے کے لئے ملک میں لاقانونیت کو فروغ دیا جارہا ہے۔ پیکا ایکٹ سمیت 26 ویں ترامیم کا مقصد جعلی حکومت کو تحفظ دینے کے سوا کچھ نہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے