پبی (مانند نیوز) خیبرپختونخواہ کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع نوشہرہ میں بھی آج سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کاباقاعدہ آغازسکیورٹی کے سخت حصار میں کردیا گیا ہے سکیورٹی کے سخت انتظامات,پولیس کے خصوصی دستوں کا گشت فعال کردیا گیا ہے جبکہ ضلع بھر کے داخلی وخارجی گذرگاہوں پر ناکہ بندیاں قائم کرکے کمانڈوز تعینات کردئیے گئے ہیں ضلعی پولیس سربراہ عبد الرشید کی براہ راست نگرانی تفصیلات کے مطابق۔خیبرپختونخواہ کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع نوشہرہ میں بھی 3 فروری سے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کاباقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔انسداد پولیو مہم کے دوران 05 سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیوکے قطرے پلائے جائینگے۔انسداد پولیو مہم کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں پولیس کے 1772 سے زائد افسران و جوانان سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔جوانوں کو ڈیوٹی پر جانے سے قبل خصوصی بریفنگ دی گئی۔SDPOs اور SHOs وقتاً فوقتاً مختلف چیک پوسٹوں، بی ایچ یوز اور ہسپتالوں کے دورے کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ عبدالر شید نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران نگرانی کیلئے نوشہرہ پولیس نے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کر دیا ہے۔موبائل پیٹرولنگ کو مزید فعال کرکے ضلع میں جاری مہم کے دوران امن و امان کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئیانھوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوان الرٹ رہیں اور بدوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال سے بالکل گریز کریں