پبی (مانند نیوز) اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ڈاکٹر احمدشیر زمان ڈوگر نے انسداد پولیو مہم فروری کے پہلے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ کا دورہ کیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ڈاکٹر احمدشیر زمان ڈوگر نے انسداد پولیو مہم فروری کے پہلے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ کا دورہ کیا اور مارننگ اسمبلی میں شرکت کی انہوں نے پولیو ٹیمز کے ساتھ ملاقات کی اور ان کو ضروری ہدایات جاری کی۔ جاری پولیو مہم میں سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ نے ضلع نوشہرہ کے پولیس خدمات کو سراہا