لوئر چترال (مانند نیوز)یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس میں پروگرام اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز محمد افتاب منیر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے آفسران، شہریوں، سول سوسائٹی، میڈیا نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اورکشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہاتھوں کا چین بنایا گیا اور خصوصی واک کا اہتمام کیا گیا۔شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے حق میں نعرہ بازی کی اور کشمیری مظلوم عوام کے حقوق خودارادیت کا مطالبہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے پیغام میں کہا کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کا مقصد کشمیریوں کی جہد و جہد آزادی اور بھارتی افواج کے مظالم کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانا اور اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں اقوام عالم کو اپنا کردار ادا کر نے کی استدعا ہے جموں و کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کا دن جس کا مقصد کشمیری عوام کو یہ پیغام دینا ہے کہ آزادی کی تحریک میں وہ اکیلے نہیں ہیں۔ یہ دن کشمیریوں کے جدوجہد آزادی کے سلسلے میں ایک تاریخی اور یاد گار سنگ میل کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ اس دن پاکستان کے 26 کروڑ عوام اور آزاد کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم لاکھوں کشمیری اپنے مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کے مظلوم و محکوم بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منا کر ان کو اپنی بھرپور تاہید و حمایت اور امداد کا یقین دلاتے ہیں اور اس حقیقت کا بر ملا اظہار کرتے ہیں کہ وہ ان کے دکھ درد اور جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ ہیں. یوم یکجہتی کشمیر دراصل شہادتوں اور وفاؤں کی تجدید کا دن ہے۔ واک کے اختتام پر مظلوم کشمیریوں بھائیوں کے حق میں دعا کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے