اپر چترال (مانند نیوز)ملک کے دوسرے حصوں کی طرح اپر چترال میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور محکمہ تعلیم اپر چترال کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سکول بونی میں منعقد ہوئی۔ اس پروگرام میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال، اسسٹنٹ کمشنر مستوج، محکمہ تعلیم کے سربراہان، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، محکمہ پولیس کے افسران، چترال سکاؤٹس کے افسران، چترال لیویز اپر کے جوانوں، طلباء و طالبات اور کثیر تعداد میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کیں۔ پروگرام کا اغاز بونی پل میں پرچم کشائی سے ہوا۔ اس میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے افسران سمیت لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، چترال سکاؤٹس اور پولیس کے افسران، چترال لیویز اپر کے افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ پروگرام کے اغاز میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ پروگرام میں مقریرین نے نہتے کشمیریوں کے ساتھ بھارتی مظالم پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال نے اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ و ظالمانہ قبضے کی شدید الفاظ مزمت کی اور عوام سے اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ احلاقی،سماجی مالی امداد کے لئے سرگرم رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلادے تاکہ اپنے مستقبل کا فیصلہ وہ خود کرسکیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے اور کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا۔ پروگرام کے اخر میں ایک ریلی نکالی گئی جو گورنمنٹ ہائی سکول بونی سے شروع ہوکر بونی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی۔ ریلی کا اختتام کشمیری مسلمانوں کی اذادی کے لئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ اخر میں پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے کے بلندو بالا نعرے لگائے گئے۔ ہیڈکوارٹر اپر چترال کی طرح ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے تحصیل موڑکہو میں بھی ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت عیسیٰ محمد خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو نے کی۔