پشاور(مانند نیوز)گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بغدادہ مردان میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی مشہور فلاحی شخصیت’ سماجی کارکن اور ماہر تعلیم ابراہیم داود تھے۔ تقریب میں طلبہ کے والدین نے بھی شرکت کی۔ سکول پی ٹی سی کے سابقہ اور موجودہ پی ٹی سی چیئرمین بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ محتلف کیٹگریز میں طلبہ اور اساتذہ کرام میں شیلڈز اور توصیفی اسناد تقسیم کی گئی۔ نمایاں شعبوں میں امتحانات میں پہلی’ دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والے طلبا کو شیلڈز دئیے گئے۔ بورڈ امتحانات میں بھی نویں ‘ دسویں ‘ گیارہویں اور بارہویں جماعت میں پہلی’ دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والوں کو شیلڈز دئیے گئے۔ سارا سال 100 فیصد حاضری رکھنے والے طلبہ کو توصیفی اسناد دی گئیں۔ اس کے علاوہ مزید شعبوں میں بھی طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے شیلڈز اور توصیفی اسناد دی گئیں۔ قاری آف دی ایئر’ سائنٹسٹ آف دی ایئر’ پلئیر آف دی ایئر’ آرٹسٹ آف دی ایئر’ سینئر پریفیکٹ ہائی سیکشن اور سینئر پریفیکٹ ہائیر سیکنڈری سیکشن کو بھی شیلڈز دئیے گئے۔ اساتذہ کرام میں سالانہ سکولز ٹورنامنٹ میں ضلع کی سطح پر اول آنے پر طاہر اقبال (2 انعامات)’ حمزہ باچہ (سائنس ایگزیبیشن) اور رحم سید (پوسٹر میکنگ) کو شیلڈز اور تحائف دئیے گئے۔ مختلف تفویض کردہ فرائض کو سارا سال بطریق احسن انجام دینے والے اساتذہ کرام صاحبان کو بیسٹ پر فارمنس ایوارڈ دئیے گئے۔ اس کے علاوہ بھی بھترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے پر اساتذہ کرام صاحبان کو بہترین کارکردگی ایوارڈ دئیے گئے۔ مزید برآں ہر سال ایک سخت معیار پر پرکھنے کے بعد مڈل’ ہائی اور ہائیر سیکنڈری سیکشنز کے اساتذہ کرام صاحبان کو بہترین ٹیچر ایوارڈ دئیے جاتے ہیں۔ اکیڈیمک سیشن 2023-24 کے بیسٹ ٹیچر (بہترین استاد) کا ایوارڈ فضل حسین رودباری ایس سی ٹی (مڈل سیکشن) اور سابقہ صوبائی جنرل سیکریٹری ایکٹا خیبرپختونخو’ یاسر عرفات ایس ایس ٹی (ہائی سیکشن) اور منظور احمد ایس ایس ایس (ہائیر سیکنڈری سیکشن) لے اڑے۔ اس سال تقریب انعامات کی حاص بات سکول سے ریٹائر ہونے والے اساتذہ کرام اور معاون عملہ کو لائف ٹائم اچیومنٹ دینا تھی۔ ریٹائر ہونے والے اساتذہ کرام میں محمد انور خان ایس سی ٹی’ فضل حسین رودباری ایس سی ٹی اور سابقہ جنرل سیکرٹری ایکٹا خیبرپختونخوا اور رحم سید ایس ڈی ایم شامل تھے۔ تقریب کے آخر میں طلبہ’ سکول عملہ اور پیرنٹس ٹیچرز کونسل کی طرف سے مہمان خصوصی کو خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔ تقریب کا اختتام مہمان خصوصی ابرہیم داؤد کی پرمغز’ معلوماتی اور نصیحت آمیز پر ہوا۔ جس سے یکساں طور پر طلبہ اور اساتذہ کرام نے سیکھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے