بٹ خیلہ (مانند نیوز)ایپکا ملاکنڈ 10فروری کو پنشن بچاؤ تحریک کے اسلام آباددھرنے میں بھرپور شرکت کرے گاپنشن ملازمین کے بڑھاپے اور بچوں کا سہاراہے اسلئے ظالمانہ اصلاحات کے نام پر پنشن کا خاتمہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا پنشن کی بحالی کیلئے جاری تحریک میں کسی بھی قسم کی جانی و مالی قر بانی سے دریغ نہیں کیاجائے گاایپکا ضلع ملاکنڈ کے صدر محمد سہیل چیئر مین شاہ روم سینئر نائب صدر الطاف احمد اور جنرل سیکر ٹری محمد نعیم خان نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ حکمرانوں اور اراکین پارلیمنٹ ایک طرف اپنے تنخواہ میں دوسو فیصد اضافے کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف پنشن کا خاتمہ کرکے ظلم وزیادتی کے مر تکب ہو رہے ہیں انھوں نے کہا کہ ایپکا کے صوبائی صدر اور چیئر مین آگیگا وزیر زادہ کی کال 10فروری کو اسلام آباددھرنے میں ملاکنڈ کے ملازمین بھرپور شر کت کرکے اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے