اورکزئی (مانند نیوز)ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع اورکزئی میں بھی یوم یکجہتی کشمیر ملی جوش وجذبے سے منائی گئی۔کلایا ہیڈ کوارٹر میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پر وقار تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل سید سعادت حسین، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر خان اوراسسٹنٹ کمشنر لوئر اورکزئی محمد یونس سمیت اورکزئی پریس کلب اوراورکزئی یونین آف جرنلسٹس کے مشترکہ چیئرمین خان زمان اورکزئی، عمائدین علاقہ اور طلباء نے شرکت کی۔یوم کشمیر کے حوالے سے کلایا ہیڈ کوارٹر سے مین روڈ تک ریلی بھی نکالی گئی جس میں شرکاء نے کشمیر کی خودارادیت اور آزادی کے حوالے سے نعرے لگائے اور اقوام عالم سے کشمیر میں انڈیا کی جانب سے جاری مظالم اورکشمیر کے خصوصی حیثیت کے خاتمے پر خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا۔یوم کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس،ڈی پی اواورکزئی، اسسٹنٹ کمشنر اوردیگر مقررین نے کہا کہ کشمیری مسلمان اپنی آزادی اور خودمختاری کیلئے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں،ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ آزادی کے اس جنگ میں برابر کے شریک ہیں،ہم کشمیری بھائیوں کے جدوجہد آزادی کیلئے قربانیوں اور بہادری پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر اور قبائل بھائی بھائی ہیں کشمیر کی آزادی تک ہمارا جدوجہد جاری رہیگا۔مقررین نے کشمیر میں جاری مظالم اوربھارت کی ریاستی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ،عالمی برادری اورانسانی حقوق کے تنظیموں سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں جاری مظالم کو فی الفور بند کرے اورکشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور یہ ہر صورت پاکستان کا حصہ بن کررہے گا۔تقریب کے موقع پر سکول کے طلباء نے کشمیر کے حوالے سے ملی نغمے، تقاریر اور خاکے پیش کئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے