ہنگو (مانند نیوز)پاکستان ہر محاذ پر کشمیریوں کی ازادی کی تحریک کی بھرپور حمایت کرتا ہے, کشمیریوں نے جس ثابت قدمی کے ساتھ بھارتی بربریت کا سامنا کیا ہے وہ لائق ستائش ہے، اقوام متحدہ کشمیر کے متعلق اپنی منظور کردہ قراردادوں پر عمل درامد کرائے، پرامن ازادی کی تحریک میں دنیا بھر کے مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اج پوری دنیا میں نہتے کشمیریوں کو ان کی حق خود ارادیت کی تحریک زندہ رکھنے پر خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر امن کمیٹی کے ممبران مولانا ارشاد, شاہ حسین ایڈوکیٹ, سینیئر صحافی طارق محمود مغل اور دیگر نے ڈپٹی کمشنر افس ہنگو میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں امن کمیٹی کے ممبران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سجاد حسین، اے سی اسفند یار خان،یوتھ آرگنائزیشن کے چیرمین سید عدنان،اور تمام محکموں کے ضلع سربراہان سمیت ہر طبقہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔ اس تقریب سے پہلے ڈپٹی کمشنر ہنگو نے عمائدین کے ہمراہ پاکستانی اور کشمیری پرچموں کو فضا میں بلند کیا، اس موقع پر لیوی کے جوانوں نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ کشمیریوں سے اظہار محبت کے لیے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گوہر زمان وزیر اور دیگر مقررین نے کہا کہ کشمیریوں کی منزل ازادی ہے 78 سالوں سے جس طرح کشمیریوں نے بھارتی بربریت، دہشت گردی اور خونریزی کا جواں مردی سے سامنا کیا ہے اس سے خراج تحسین پیش کرنے کے لیے معیار کے الفاظ موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیر کے متعلق اقوام متحدہ کی منظور کردا قراردادوں پر عمل درامد کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان ہر محاذ پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ جس کے بعد ڈپٹی کمشنر گوہر زمان وزیر کی قیادت میں کشمیر ریلی بھی نکالی گئی جس میں افواج پاکستان پاکستان اور کشمیریوں کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔ اسی تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نیملی نغموں اور تقاریر کے ذریعے کشمیریوں کو ان کی بے مثل تحریک پر خراج تحسین پیش کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ٹل سید احسان علی شاہ کی سربراہی میں ٹل کی سول سوسائٹی نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی اور کشمیریوں کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ احسان اللہ شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی قومی اور مذہبی بنیادوں پر حمایت جاری رکھے گا اور اسی طرح ضعی ہیڈ کوارٹر کلایا میں کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس کرنل سعادت حسین اور ڈی پی او نزیر خان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ قبائلیوں اور نوجوانوں کی موجودگی میں کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او نزیر خان اور کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس کرنل سعادت نے کہا کہ اج دنیا بھر میں سول سوسائٹی اور پرامن عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی منزل ازادی ہے جسے کوئی نہیں چھین سکتا۔