اسلام آباد (مانند نیوز)آسٹریلوی کرکٹر مارکس اسٹوئنس نے ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

مارکس اسٹوئنس نے 74 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ مارکس اسٹوئنس ٹی ٹوئنٹی کی سلیکشن کے لیے دستیاب رہیں گے۔

جنوبی افریقا کے ایک اور فاسٹ بولر چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے

مارکس اسٹوئنس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر فوکس کے لیے ون ڈے سے ریٹائر ہوئے ہیں۔

مارکس اسٹوئنس چیمپئنز ٹرافی کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ تھے، چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم میں ان کا متبادل شامل کیا جائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ نیشنل سلیکشن پینل سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کو حتمی شکل دے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے