بٹگرام (مانند نیوز)حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ بٹگرام کے زیر اہتمام کشمیری بھائیوں کے ساتھ آج 5 فروری یوم کشمیر کے موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یک جہتی اور جدوجہد آزادی کیلئے ان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ بٹگرام نے گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول بٹگرام میں قومی پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا, ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان نے اس موقع پر قومی پرچم کشائی کی اورشہداء کشمیر کیلئے اجتماعی دعا کی گئی اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستانی قومی ترانہ اور کشمیر کے ترانے بجائے گئے۔ اس کے بعد گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول بٹگرام ہال میں ایک سیمینار منعقد ہؤا جس کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوہر علی خان نے کی۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ اس تقریب کا مقصد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا، مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم، خواتین کی بے حرمتی، نوجوانوں کو لاپتہ کر کے مارے جانے جیسے افسوس ناک واقعات کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنا تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام مشکل کی اس گھڑی میں کشمیری بھائیوں، ماؤں، بہنوں اور ان بچوں کے ساتھ ہے جن پر مودی سرکار کی جانب سے ظلم ڈھائے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ انشااللہ ایک دن ایسا آئیگا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان غالب آئیگا اور کشمیر اور پاکستان ایک ہوگا۔اس سلسلے میں گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول سے کچہری چوک تک ایک ریلی نکالی گئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام، اسسٹنٹ کمشنرز بٹگرام، ایس پی انویسٹیگیشن اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور ڈسٹرکٹ خطیب، بازار یونین، ضلعی محکموں کے سربراہان اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے