پشاور (مانند نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعرات کے روز سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا اورضلع کرم میں فائرنگ سے زخمی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سعید منان کی عیادت کی۔گورنرنے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرکے علاج معالجے کی سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کیں۔گورنرنے کہاکہ ضلع کرم میں قیام امن کیلئے ضلعی انتظامیہ کی پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی قابل تحسین ہے۔#