دیر بالا (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر کے زیر صدارت ضلع دیر بالا میں جاری انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز ایوننگ ریویو میٹنگ کاانعقاد ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظفر احمد خان، ضلعی آفیسر محکمہ صحت ڈاکٹر خالد خان، پولیو ایریڈیکیشن آفیسر ڈاکٹر احسان اللہ، نمائندہ محکمہ تعلیم، ایس ڈی ایل او دیر لیویز دیرشاہ فیصل خان،اور مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ این۔سٹاف آفیسر ڈاکٹر احسان اللہ نے انسداد پولیو مہم کے تیسرے دن کی کارکردگی، کوریج، ریفیوزل اور سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے انسدادِ پولیو مہم کی فیلڈ سرگرمیوں، یونین کونسل کوریج اور دئیے گئے اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر نے ہدایات جاری کی کہ پولیو مائیکروں پلان کے تمام انڈیکیٹرز پر عمل در عمل یقینی بنائیں، مس چلڈرن، ریفوزل بروقت کور کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کو سو فیصد کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے سرتوڑ کوششیں کی جائیں اور مائیکرو پلان کے مطابق روزانہ کا ہدف مکمل کریں تاکہ پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مہم پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے پولیو ٹیموں کو ذمہ داریاں مزید احسن انداز میں نبھانے کی تاکید کی اور کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں سمیت دیگر اہم عوامی مقامات پر پولیو ٹیموں کی موجودگی یقینی اور بچوں کو قطرے پلانے کی اہم ذمہ داری میں غفلت نہ کی جائے۔میٹنگ کے دوران مہم پر عملدرآمد اور مانیٹر نگ کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔