ملاکنڈ (مانند نیوز)ملک بھر کے دوسرے علاقوں کی طرح ضلع ملاکنڈ میں بھی انسداد پولیو مہم جاری ہے، جو 07 فروری تک جاری رہے گی۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز حامد الرحمٰن کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ کے افسران نے پولیو مہم کو ہر ممکن کامیاب بنانے کے لیے ضلع بھر میں جاری پولیو مہم کی نگرانی کی تاکہ پولیو کے خاتمے کی جانب ایک اور مثبت قدم اٹھایا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو جیسے خطرناک مرض سے محفوظ رکھیں، فروری 2025 کی پولیو مہم میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے بچوں کو صحت مند مستقبل دیں۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ حامد الرحمٰن نے انسدادِ پولیو مہم کے تیسرے روز کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ملاکنڈ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) ملاکنڈ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ و درگئی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملاکنڈ، آئی او ڈبلیو ایچ او ملاکنڈ، ای پی آئی کوارڈینیٹر، محکمہ صحت کے نمائندوں اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران محکمہ صحت کی جانب سے پولیو مہم کے تیسرے دن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے تمام پولیو ٹیموں کی کارگردگی کا جائزہ لیا اور تمام آفیسرز/پولیو ورکرز کو چوتھے روز کی کیمپین کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے