کوہاٹ (مانند نیوز)گورنمنٹ ڈگری کالج گمبٹ کوہاٹ کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر وزیر شادان نے کالج ہذا کے ایڈمنسٹریشن بلاک میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت کا باقاعدہ افتتاح کرکے ایک اہم سنگ میل عبور کر دیا۔پہلے مرحلے میں یہ شعبہ کمپیوٹر سائنس، شعبہ زوآلوجی اور کالج کی لائبریری کی انٹرنیٹ کی ضروریات کو پورا کرے گا۔اس جدید ترین سہولت کا مقصد طلباء اور فیکلٹی کو تیز رفتار انٹرنیٹ تک بلاتعطل رسائی فراہم کرنااور سازگارو شاندار تعلیمی ماحول کو فروغ دینا ہے۔ افتتاحی تقریب میں فیکلٹی ممبران، سٹاف اور طلباء نے شرکت کی جنہوں نے کالج کے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے میں پرنسپل کی انتھک کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر وزیر شادان نے جدید تعلیم میں ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سہولت طلباء کو نئے افق تلاش کرنے، وسیع وسائل تک رسائی اور عالمی برادری سے جڑے رہنے کے قابل بنائے گی۔ توقع ہے کہ تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت سے گورنمنٹ ڈگری کالج گمبٹ کوہاٹ کے تعلیمی تجربے میں نمایاں اضافہ ہو گا اور کالج کی کمیونٹی مزید بلندیوں کو حاصل کرنے کیلئے اس سے بھرپور فائدہ اٹھائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے