کوہاٹ (مانند نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی 8 فروری کو صوابی میں ہونے والے احتجاجی جلسے کی تیاریوں اور حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کیلئے خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور آفتاب عالم ایڈوکیٹ کی زیر صدارت ان کی رہائشگاہ واقع کوہاٹ پر ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جو بعد میں ورکرز کنونشن میں تبدیل ہوگیا۔مشاورتی اجلاس میں سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی ایم این اے و اراکین صوبائی اسمبلی شفیع جان اور داؤد شاہ آفریدی کے علاوہ تحصیل چیئرمین گمبٹ ساجد اقبال،صدر پی ٹی آئی درہ آدم خیل حاجی عابد الرحمن، سابق ضلع ناظم نسیم آفریدی، ضلعی رہنماں سلمان شنواری، پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے اہم رہنماؤں، مختلف ونگز کے عہدیداران اور عام کارکنان کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ پارٹی قیادت نے موجودہ سیاسی صورتحال اور احتجاجی جلسے کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اجلاس کے شرکاء نے تحریک انصاف کے مشن کے ساتھ اپنے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے صوابی جلسہ کوہرصورت کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں صوابی کے احتجاجی جلسے کی تیاریوں، کارکنوں کی شرکت، قافلوں کی روانگی کے شیڈول اور سیکیورٹی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر قانون نے اپنے اختتامی کلمات میں اس بات پر زور دیا کہ صوابی کا یہ احتجاجی جلسہ موجودہ سیاسی اور جمہوری حقوق کے تحفظ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ اجلاس کے آخر میں اعلان کیا گیا کہ انشاء اللہ 8 فروری کو پاکستان تحریک انصاف کا ایک منظم قافلہ پی ٹی آئی کوہاٹ کی قیادت میں صوابی کے احتجاجی جلسے کیلئے روانہ ہو گا جہاں کارکنان پورے جذبے کے ساتھ اپنے جمہوری حقوق کیلئے آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جلسہ کامیابی کیلئے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے