ایبٹ آباد (مانند نیوز) ھانہ غازی کی حدود میں بزرگ شہری پر پولیس اہلکار کے تشدد کا واقعہ سامنے آنے پر ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے فوری نوٹس لے لیا۔ واقعے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی ہزارہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تشدد میں ملوث ایس ایس یو کنسٹیبل الیاس (ڈرائیور) کو معطل کر دیا اور واقعے کی شفاف انکوائری کے لیے ڈی پی او ہری پور فرحان خان کو ہدایات جاری کر دیں۔ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے اپنے بیان میں کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ محکمہ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور کسی بھی اہلکار کو اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے