شانگلہ(مانند نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ پختونو کی سرزمین کو دہشت گردی کیلئے استعمال کیا جا رہا ہیں ہم بحثیت قوم مزید بدآمنی،دہشتگردی اور مظالم برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں۔ ہم اپنے سرزمین پر امن چاہتے ہیں ہمیں امن چاہیے ہم بحثیت پختون قوم پر امن لوگ ہے ہم دہشت گرد نہیں ہیں۔پاکستان ریاست اور پنجاب شروع سے پختون قوم کیساتھ انتہائی ناروا سلوک اختیار کر تے ارہا ہیں اس روش کو تبدیل کرنے کیلئے پختونوں کو عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ کھڑاہوناپڑیگا۔یہ جماعت پختونوں کی واحدنمائندگی کرنے والی خدائی خدمتگار سے لیکر آج تک اپنی نظریے پرکھڑے ہیں اورپختونوں کی بھرپورآواز اُٹھارہے ہیں۔پختون قوم بھی اب سمجھے کے حالات کس طرف ہیں ہم نے اپنی دورحکومت میں دہشتگردی کا بھرپورمقابلہ کرکے آپنے پیاروں کی جنازے اُٹھائیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیرکے روزشاہ پور شانگلہ میں فخر افغان باچا خان بابا کی 37ویں اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی 19برسی کی مناسبت سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئی کہی۔جلسہ عام سے متوکل خان ایڈوکیٹ، رحمت علی خان صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حمید طوفان،سابقہ ایم پی اے فیصل زیب خان ودیگرنے بھی خطاب کیا جبکہ صدر اے این پی شانگلہ محمدا عظم خان،سابقہ امیدوار قومی اسمبلی اورنگزیب خان،ڈاکٹر داید ترمیزی،ظفر گلدادا شاہپور ودیگررہنماء شریک تھے۔مقررین کا کہناتھاکہ باچاخان کی زندگی اور خدمات، باچاخان بابا کی پختون قوم کیلئے دیے گیے قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ا س طرح خان عبد الولی خان کی زندگی اور خدمات پر بھی تفصیلی تقاریرکرتے ہوئے اے این پی رہنماؤں نے کہا کہ باچا خان ہمارا پشتون قوم کا حقیقی ترجمان تھا ہمارا حقیقی لیڈر تھا باچا خان کا نظریہ ہم نے ہر حال میں زندہ رکھنا ہوگا باچا خان ہمارا ہیرو تھا اسلیے آج بھی ہم باچاخان کی برسی کو پورے ملک میں بھر پور عقیدت کیساتھ مناتے ہیں۔باچاخان کے قربانیوں کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ باچا خان نے اپنے قوم کی آزادی کیلئے اپنے زندگی کی زیادہ تر حصہ جیلوں میں گزارا ہے اُس وقت کے جابر اور ظالم حکمرانوں نے ہمارے قاید ہمارے مشر ہمارے ہیرو باچا خان بابا کو غدار کہا تھا لیکن باچا خان غدار نہیں تھا باچا خان ایک ملنگ صفت انسان تھا وہ اپنے مظلوم اولس کا ترجمان تھا۔اس موقع پر میاں افتخارحسین نے پختون سٹوڈنٹ فیڈریشن ضلع شانگلہ کے صدر رضاء اللہ اور اس کے کابینہ سے حلف لیا۔۔