شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ شاہپور میں عوامی نیشنل پارٹی کا فخر افغان باچا خان اور خان عبدالولی خان کی برسی کے مناسبت سے پاور شو۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما اور سابق امیدوار متوکل خان ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ برکانہ شاہپور میں عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے بھرپور قوت کا مظاہرہ کیا۔ منعقدہ برسی تقریب جلسے میں تبدیل ہو گئی جس سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین، صوبہ تنظیم کے دیگر عہدہ داران اور شانگلہ سے تعلق رکھنے والی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس سے قبل صوبائی صدر میاں افتخار حسین اور دیگر رہنماؤں نے لیلونئی میں ملگری وکیلان ضلع شانگلہ کے صدر سلیمان شاہ خان ایڈوکیٹ سے والد کی وفات پر تعزیت کیے اور غمزدہ خاندان کے ساتھ تھوڑی دیر بیٹھے رہیں انہوں نے کہا کہ سلیمان شاہ ایڈوکیٹ کے والد عوامی نیشنل پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھا اور وہ خدائی خدمت گار کی وفادار ساتھیوں میں تھے جس کی کمی کبھی پوری نہیں کی جاسکتی انھوں نے مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے