کرم (مانند نیوز)مشیر صحت احتشام علی کی ہدایت پر اپر کرم کے لیے ایمرجنسی ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج پاراچنار کے لیے 500 کلوگرام وزنی ایمرجنسی ادویات حکومت کے MI-17 ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچائی گئی ہیں۔مشیر صحت کے مطابق یہ ادویات ایم ایس پاراچنار کے حوالے کی گئیں جن میں ایمرجنسی ادویات سمیت دیگر انٹی بائیوٹخ ادویات شامل ہیں۔مشیر صحت احتشام خان نے کے مطابق ایمرجنسی ادویات کا یہ کھیپ مختلف این جی اوز اور خیراتی اداروں نے عطیہ کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تاحال وفاق کی جانب سے ضلع کرم میں جاری صورتحال کے پیش نظر نہ تو کوئی ادویات فراہم کی گئیں اور نہ ہی فنڈز فراہم فراہم کررہی ہیں۔