پشاور (مانند نیوز) دوستی پشاور لٹریچر فیسٹیول کا چوتھا سالانہ ایڈیشن آج 11 فروری سے پشاور یونیورسٹی میں شروع ہوگا جو کہ 22 فروری تک جاری رہے گا۔ اس ادبی فیسٹیول میں ملک بھر سے نامور ادبی، علمی اور سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔ فیسٹیول کا مرکزی مقام ایریا اسٹڈی سینٹر پشاور یونیورسٹی ہے، جہاں مختلف زبانوں میں ادبی نشستیں، مشاعرے، مذاکرے، کتابوں کی رونمائی اور ثقافتی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ، مختلف یونیورسٹیوں میں ریجنل چیپٹرز کے ذریعے ادبی مکالمے کوبھی فروغ دیا جائے گا۔دوستی پشاور لٹریچر فیسٹیول میں اردو، انگریزی، پشتو، ہندکو سمیت دیگر مقامی زبانوں کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ یہ فیسٹیول علم و ادب کے فروغ اور نوجوان نسل کو کتاب دوستی کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔منتظمین کے مطابق اس سال کے ایونٹ میں معروف ادیبوں، شاعروں، دانشوروں اور صحافیوں کی شرکت متوقع ہے۔ فیسٹیول کے دوران کتاب دوستی کو فروغ دینے کے لیے خصوصی سیشنز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ مزید معلومات اور شرکت کے لیے فیسٹیول کی آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پیجز ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے