پشاور(مانند نیوز )خیبر پختونخوا کے صوبائی محتسب رخشندہ ناز کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں کام کرنے والی ہراسمنٹ کا شکار خواتین بلا خوف اپنے مسائل صوبائی محتسب سیکرٹریٹ کے ذریعے حل کرسکتے ہیں،سیکرٹریٹ کو رپورٹ کرنے والی متاثرہ خاتون یا مرد کا صغیہ راز میں رکھا جائے گا تاکہ اُسے معاشرے میں رُسوائی کا ڈر نہ ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں غیر سرکاری تنظیم ستوری دمردان کے زیر اہتمام معروف خاتون سوشل ورکر اور ضلعی مصالحتی کمیٹی کے ممبر نصرت آرا ء کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے سابق ایم پی اے شاہدہ وحید،ظل ہما مایار،فیاض کوثر،شازیہ نبی،نعیم چوہدری،اقصیٰ خان،حسن حساس،ڈاکٹر نرگس ادا،ماہ نور شکیل اور پروگرام کی آرگنائزر ریحانہ شکیل نے بھی خطاب کی اور نصرت آرا ء کی سماجی خدمات پر روشنی ڈالی اس موقع پر سماجی خدمات پر نصرت آراء ستوری دمردان کی جانب سے شیلڈ اور تحائف پیش کئے گئے،تقریب میں ما ئیگرنٹ ریسورس سنٹر پشاور کے کونسلر حسین ابدالی اور پشتو گلوکارہ سحرش خان نے خصوصی طور پر شرکت کی، خیبر پختونخوا کی صوبائی محتسب رخشندہ ناز نے نصرت آرا ء کی سماجی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کامیاب پروگرام پرستوری دمردان کے انتظامیہ کو مباکباد ہیش کی، رخشندہ ناز نے کہا کہ صوبائی محتسب کے دفتر میں خواتین کے حقوق، انکو ہراساں کرنے، وراثت اور جائیداد کے مقدمات کا فوری ازالہ کرکے انہیں ان کا حق دلایا جاتا ہے، اسی طرح خواتین کو ان کے کام کرنے والی جگہ پر بھی تحفظ دینے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وراثت کے کیسز کا ادارہ ایک سال کے اندر ہی ازالہ کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ادارے نے اب تک کافی خواتین کو ان کی وراثتی جائیداد کا قبضہ دلایا ہے