پشاور( مانند نیوز)ممتاز عالم دین مفتی سجاد الحجابی دینی تعلیمی ادارے اسلام کے قلعے ہیں جہاں نئی نسل کو قرآن مجید حفظ کروانے سمیت بہترین اخلاقی تربیت بھی فراہم کی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرنیشنل اسلامک سنٹر مردان کے دوسرا سالانہ پروگرام سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،پروگرام سے ادارے کے ڈا ئریکٹر قاضی عبد اللہ و دیگر نے بھی خطاب کی،اس موقع پر مفتی شرف الدین،مولانا عاشق،مفتی عبدالرحمن قاسم،مفتی عبدالسلام قاسم،مفتی اسامہ احسان،مفتی رحیم اللہ رئیس،مفتی ابوبکر احسان کاکا خیل،مولانا احمد اللہ، مفتی زاہد علی اورمفتی سید زید نے بہترین کارکردگی کے حامل طلباء اور اساتذہ میں شیلڈ اور نقد انعامات تقسیم کئے،مقررین نے کہا کہ موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی حاصل کرنا ضروری ہے، اسلام بیک وقت دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کرنے کا درس دیتا ہے دینی تعلیم حاصل کرلینے سے فرد ایک عمدہ نمونہ اخلاق بن جاتا ہے اور دنیاوی تعلیم حاصل کرنے سے فرد اپنے ذہنی رجحان کے مطابق شعبہ ہائے زندگی میں ملک و قوم کی خدمت کرنے کے قابل بن جاتا ہے۔ دینی اور دنیاوی تعلیم کی دونوں تعلیم لازم و ملزوم ہیں انھیں ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جاسکتا۔ تعلیم و تربیت میں انسان کے مزاج کی درستی اور اخلاق و عادات کو سنوارنا ہوتا ہے، آج کل معاشرے میں ہر ایک شخص ذہنی پر یشانی اور مسائل کا شکار ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ دینی تعلیم سے دوری ہے۔ انہوں نے کہا والدین کو بچوں کی دنیاوی تعلیم کی تو بہت فکر رہتی ہے۔لیکن دینی تعلیم کی طرف توجہ نہیں دی جاتی۔جس کی وجہ سے معاشرے میں عزت احترام سب ختم ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل اسلامک سنٹر میں پڑھنے والے ہر بچے کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم سے بھی آراستہ کیا جارہا ہے۔