پشاور (مانند نیوز)گورنر ہاؤس پشاور میں جمعہ کے روزقائمقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری منعقدہوئی۔ جس میں جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ سے بطور قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ انکے عہدہ کا حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور بھی شریک ہوئے جبکہ،پشاور ہائیکورٹ کے ججزصاحبان اور وکلاء سمیت دیگر بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔تقریب حلف برداری کے بعد گورنرخیبر پختونخوا نے قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ایس ایم عتیق شاہ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔#

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے