ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز حامد الرحمٰن نے ضلع ملاکنڈ میں امن و امان اور جرائم و منشیات کی روک تھام کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی، صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز، تمام پوسٹ کمانڈرز، چوکیوں کے انچارجز، انچارجز ٹریفک بٹ خیلہ و درگئی اور ڈی ایس بی اہلکاران نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان اور جرائم و منشیات کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی اور تمام پوسٹ کمانڈرز کے پچھلے ایک ماہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرنے تمام شرکاء کو ہدایت کی کہ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم و منشیات کی روک تھام میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں، تفتیش کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے، ٹریفک نظام میں بہتری لائی جائے، تجاوزات کے خلاف کاروائیاں کی جائیں اور اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں۔ اس سلسلے میں کسی بھی آفیسر یا اہلکار کی جانب سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) ملاکنڈ اور فنانس آفیسر ملاکنڈ سمیت ضلع کے تمام ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان و نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں پرفارمنس مینیجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کو تمام محکموں کے پچھلے ایک ماہ کی کارکردگی کا ڈیٹا پیش کیا گیا جس کا بغور جائزہ لیا گیا۔ اچھی کارکردگی دکھانے والے محکموں کی کارکردگی کو سراہا گیا اور کم بہتر کارکردگی والے محکموں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی سختی سے تاکید کی گئی۔ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت کی پالیسی کے تحت کسی بھی محکمے یا آفیسر کی جانب سے اپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام محکمہ جات کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ عوامی ایجنڈا خیبر پختونخوا پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے