دیر(مانند نیوز)ڈپٹی کمشنردیر لوئرمحمد عارف خان کے زیر صدارت بیگ کیچ اپ ویکسینیشن مہم (17 تا 28 فروری) کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ این سٹاپ آفیسر نے ویکسنیشن مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ویکسنیشن مہم کے دوران دیر پائین کے تقریبا پانچ لاکھ بچے جن کی عمر 5 سال سے کم ہو اور کسی وجہ سے ان کو ویکسیین نہیں لگائے گئے ہو۔ ان کو ویکسین لگائے جائیں گے۔ بچوں کو 12 خطرناک بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لئے ویکسین لگائے جائیں گے۔ ویکسنیشن مہم کے لئے 130 ای۔ پی۔ ائی ہیلتھ ٹیکنیشن ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے جبکہ 40 ڈسٹرکٹ سپر وائیز بھی تعینات کی گئی ہیں۔ 12 دن ویکسنیشن مہم کے دوران محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں مختلف گاوں کے دورے کریں گے اور بچوں کو مخصوص ویکسنیشن پوائینٹ پر ویکسین لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ویکسنیشن مہم میں ایکسپرٹ اور ٹیکنیکل ہیلتھ سٹاف تعینات کریں اورمہم کے تمام اہداف کو کور کرنے کے لئے دور دراز علاقوں پر خصوصی توجہ دیں۔ اس کے علاوہ سوشل موبائلزیشن پر خصوصی توجہ دیں۔ مہم کے بارے میں فرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر خصوصی آگاہی مہم چلائے۔ ڈپٹی کمشنر محمد عارف خان نے بہترین کارکردگی پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرمحمد نثار، پولیو انچارج، ڈی۔ ایس۔ویز، پولیو فیلڈ ورکرز اور لائن آفیسرزاہد حسین کو تعریفی اسناد دی اور ان کے کارکردگی کو سراہا۔