دیر بالا (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت ضلعی انتظامیہ دیر بالا کی جانب سے شجرکاری مہم کو مؤثر انداز میں جاری رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر صکی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر واڑی عبدالقیوم نے محکمہ جنگلات کے افسران کے ہمراہ مختلف مقامات پر پودے لگانے اور تقسیم کرنے کی مہم کا انعقاد کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر واڑی کے ہمراہ سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر (SDFO) واڑی بھی موجود تھے، جن کی زیر نگرانی مختلف علاقوں میں ماحول دوست سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ شجرکاری مہم کے دوران سرکاری اراضی، تعلیمی اداروں، سڑکوں کے کنارے اور دیگر موزوں مقامات پر مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ مقامی عوام میں بھی شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم چلائی گئی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس قومی مہم میں شریک ہو سکیں اور ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر واڑی عبدالقیوم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ شجرکاری مہم میں بھرپور شرکت کریں اور لگائے گئے پودوں کی مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنائیں، کیونکہ درخت ماحولیاتی تحفظ، قدرتی آفات سے بچاؤ اور بہتر آب و ہوا کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت شجرکاری کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے