شانگلہ(مانند نیوز)ہرنائی شاہرگہ بلوچستان کوئلہ کان مزدوروں کے گاڑی کے قریب دھماکہ، 11 مزدور جاں بحق،6کا تعلق شانگلہ سے ہیں۔ متعدد زخمی۔زخمیوں میں بھی 2کاتعلق شانگلہ سے ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہیں۔ جمعے کے صبح بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگہ میں دھماکے سے 11 مزدور جاں بحق اور متعدد کان کن زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدروں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔کان کن مزدورنمازجمعہ کیلئے شاہرگہ سے کوئٹہ شہرآرہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور دھماکے کی جگہ کو تحویل میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ہرنائی کا بتانا ہے کہ شاہرگہ کے علاقے میں دھماکے سے11مزدور جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعد ازاں مزید 2 مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔شاہرگہ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر مزدوروں کا تعلق شانگلہ کے گاؤں لیلونئی سے ہیں۔ترجمان حکومت بلوچستان نے شاہرگہ دھماکے میں مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے زخمیوں کا شاہرگہ ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ شاہرگہ میں دھماکے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق سڑک کنارے دھماکا خیز مواد نصب تھا۔مزدورں کا تعلق شانگلہ خیبرپختونخوا سے بتایا جاتا ہے جن کی اکثریت کوئلہ کان مزدوری سے وابستہ ہیں، ہرنائی کے علاقے بی ایریا تحصیل شاہرگہ ٹاکری سیف اللہ خان شیلہ کول مائنز ایریا میں حاجی شہباز کول کمپنی کے مزدوروں سے لوڈ کانکنوں کی پک اپ ڈاٹسن پر CAB-496 برنگ نیلا پر آئی ای ڈی دھماکہ۔دھماکے میں جان بحق ہونے والوں میں رحمت سکنہ شانگلہ گلی بٹ کروڑہ، دولت مند ولد قدرمند سکنہ لیلونی الپوری شانگلہ، اقبال حسین ولد محمد رشاد شوروا گھٹ لیلونی شانگلہ، حنیف اللہ ولد شاہ نسیم خان سکنہ کس لیلونی الپوری شانگلہ، رحمت شاھد ولد تاج محمد سکنہ برکلے لیلونی الپوری شانگلہ،جاوید ولد بہرام گل سکنہ لعل خانے الپوری شانگلہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں بخت ظاہر ولد ترین سکنہ تپلہ مناگو الپوری شانگلہ، محترم شاہ ولد محمد علی شاہ سکنہ خوڑ کلے لیلونی زخمی ہوگئے ہیں۔دیگراضلاع سے جان بحق اور زخمی ہونے والوں میں اقبال حسین ولد محمد ارشاد سکنہ سوات، جاوید ولد بارام گل سکنہ سوات، عمر علی ولد سید محمد سکنہ سوات، دولت مند ولد قدر مند سکنہ سوات، باچاحسین ولد اکبر،گل رحمت اللہ ولد فضل زادہ سکنہ دیر، ایازاللہ ولد فضل زادہ سکنہ دیر، رحمت شاہد ولد تاج محمد سکنہ دیرشامل ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے