اسلام آبا د(مانند نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’ای بی 5‘ امیگرینٹ انویسٹر ویزا پروگرام کو گولڈ کارڈ میں تبدیل کرنے کی پیشکش کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امیر تارکینِ وطن کو گولڈ کارڈز کے ذریعے باآسانی امریکی شہریت دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جو 5 ملین ڈالرز میں یہ شہریت خرید سکتے ہیں۔

امریکی صدر نے ملازمت کے مواقع فراہم کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو امریکی شہرت دینے والے ’ای بی 5‘ امیگرینٹ انویسٹر ویزا پروگرام کو اب ’گولڈ کارڈ‘ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ٹرمپ کا غیرقانونی مقیم تارکین وطن کیلیے رجسٹری بنانے کا ارادہ ہے، امریکی اخبار

امریکی صدر ٹرمپ کے مطابق گولڈ کارڈ گرین کارڈ کی مراعات دے گا، اس سے 5 ملین ڈالرز میں اسے خریدنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو امریکی شہریت مل جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت 10 لاکھ کارڈ فروخت ہونے کی توقع ہے، اس اقدام سے قومی قرضوں کی فوری ادائیگی بھی ہو سکتی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے