پشاور (مانند نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد بلال محمدزئی نے اپنے ایک بیان میں صوبے بھر میں آئس فروشوں اور منشیات کے سمگلروں کے خلاف فوری اور سخت کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئس اور دیگر نشہ آور اشیاء ہماری نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہیں، اور یہ عناصر نہ صرف افراد بلکہ پورے معاشرے کے لیے زہر قاتل بن چکے ہیں۔محمد بلال محمدزئی نے کہا کہ منشیات فروش اور سمگلر انسانیت کے دشمن ہیں جو معصوم بچوں، نوجوانوں اور طلبہ کی زندگیاں برباد کر رہے ہیں۔ والدین اپنے بچوں کو بہتر مستقبل دینے کے خواب دیکھتے ہیں، لیکن آئس جیسے زہریلے نشے نے ان کے خواب چکنا چور کر دیے ہیں۔ منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال سے معاشرتی اور خاندانی نظام بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ آئس اور دیگر نشہ آور اشیاء کی فروخت اور سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کریں اور ان کے نیٹ ورکس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے تو نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہو جائے گا، اور اس کے بھیانک نتائج پورے معاشرے کو بھگتنا پڑیں گے۔محمد بلال محمدزئی نے والدین، اساتذہ، علما کرام اور سول سوسائٹی پر بھی زور دیا کہ وہ منشیات کے خلاف آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور نوجوانوں کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ایک منشیات فری معاشرے کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کی حمایت کرے گی اور اس حوالے سے ہر سطح پر آواز بلند کرے گی۔انہوں نے متعلقہ حکومتی اداروں سے اپیل کی کہ وہ اس سنگین مسئلے کو سنجیدگی سے لیں اور آئس فروشوں و سمگلروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کو یقینی بنائیں تاکہ ہمارا معاشرہ اس زہر سے پاک ہو اور نوجوان ایک محفوظ اور روشن مستقبل کی جانب بڑھ سکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے