پبی (مانند نیوز) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رسالپور کی افتتاحی تقریب افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی، ڈیڈک چئیرمین نوشہرہ و ایم پی اے حاجی زرعالم خان اور ایم پی اے میاں محمد عمر کی بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی افتتاحی تقریب میں ڈسٹرک ایجوکیشن افیسر نوشہرہ صفیہ امین صاحبہ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر مس عائشہ گوہر رسالپور کنٹونمنٹ بورڈ کے چیئرمین حاجی اورنگزیب مہمند سابقہ چیئرمین ساجد مشوانی ممبر طارق اقبال، ای ڈی او نوشہرہ شاہ جہان سمیت رسالپور کے عوام کی کثیر تعدادعوام نے شرکت کی صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی، ڈیڈک چیئرمین نوشہرہ زرعالم خان اور ضلعی صدر نوشہرہ ایم پی اے میاں عمر کاکا خیل نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رسالپور میں پانچ کروڑ روپے کی فنڈ سے تعمیر ہونے والے بلڈنگ کا افتتاح کیا اس موقع پر وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام پاکستان تحریک انصاف کی کارکردگی سے مطمین ہے۔ خیبرپختونخوا کے تمام لوگ صحت کارڈ کی علاج سے مستفید ہورہے ہیں۔ صوبائی حکومت صوبے کے تمام سکولوں میں سولریشن سسٹم لگا رہے ہیں یہ سکول علاقے میں تعلیمی نظام کو مضبوط کرنے کی ایک اہم کڑی ہے۔ مقامی طالبات کو جدید تعلیمی سہولیات فراہم کرنے سے ان کی تعلیمی کارکردگی میں بہتری آئے گی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے رمضان المبارک پیکج کا بہت بڑا اعلان کردیا اور یہ رمضان المبارک پیکج غریب لوگوں کو ان کے گھروں تک پہنچاننے کیلئے علاقہ کے منتخب ایم پی اے کو سونپ دی۔ تاکہ یہ رمضان المبارک پیکج شفاف طریقے سے مستحقین کو پہنچ سکے