اورکزئی (مانند نیوز)کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ نے حکومت خیبر پختونخوا کے ”عوامی ایجنڈا” کے تحت ہفتہ کو قبائلی ضلع اورکزئی کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف سکولوں اور ہسپتالوں کے اچانک دورے کئے۔کمشنر کوہاٹ نے سب ڈویژن لوئر اورکزئی میں گورنمنٹ ہائی سکول انڈ خیل اورگورنمنٹ ہائی سکول اتمان خیل کے اچانک معائنے کئے۔ دوران انسپکشن دونوں ہائی سکول بند پائیگئے اور اساتذہ کرام کو بھی غیرحاضر پایا جس پر کمشنر کوہاٹ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکمے کو غیرحاضرسٹاف کیخلاف سخت محکمانہ کاروائی کرنیکاحکم دیا۔ بعد آزاں کمشنر کوہاٹ نیضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال مشتی میلہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایمرجنسی، میڈیسن سٹور، لیبارٹری، ریڈیالوجی یونٹ اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔ مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والے سروسز اور طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیاجس پر مریضوں اور انکے تیمارداروں نے متعلقہ سٹاف پر اطمینان کا اظہار کیا۔کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو خوب سراہا اور متعلقہ سٹاف کو ہدایت کی کہ عوام کو اسی طرح مزید بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کریں 1اور ہسپتال میں مزید بہتری لانے کی کوشش کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے