کرک (مانند نیوز)چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی کرک خورشید خٹک ایم پی اے نے جنرل سیکرٹری، تحصیل کرک لطیف خٹک، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری آئی ایس ایف کرک حامد خان، انجینئر رسول زمان، امتیاز خٹک، ارمان خٹک اور پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کے ہمراہ چونترہ سیکرٹریٹ صابر آباد میں جیل سے رہا ہونے والے پارٹی کارکنوں کا پرتپاک استقبال کیا. بعد ازاں وہ صابر آباد سے تعلق رکھنے والے کارکن عارف اللہ اور عیسک چونترہ سے تعلق رکھنے والے کارکن افنان خٹک کی رہائشگاہوں پر گئے اور ان کا حوصلہ بڑھایا. انہوں نے دونوں کارکنوں کا حوصلہ پہلے سے زیادہ مضبوط پایا۔خورشید خٹک نے پارٹی کیلئے ان کے لازوال قربانیوں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔دریں اثناء چیئرمین ڈیڈاک کرک نے قوم تتری خیل کے نزیف اللہ خاندان اور صبور خاندان کے درمیان کے مابین راضی نامہ کی تقریب میں بھی شرکت کی۔صلح کی تقریب میں علاقہ مشران اور عام مقامی لوگوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔دونوں خاندانوں نے دشمنی کو دوستی میں تبدیل کر کے آئندہ باہمی اخوت اور بھائی چارے کے ساتھ رہنے کا عزم کیا۔