پٹن (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود نے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر پٹن عبدالولی خان اور تحصیلدار پٹن کے ہمراہ پٹن بازار کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بازاروں میں روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کا عمل جاری رہے گا تاکہ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاء کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے شہریوں پر بھی زور دیا کہ وہ نرخوں میں کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ حکام کو فوری اطلاع دیں تاکہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ ”عوام کا تعاون ہمارے لیے بہت اہم ہے، اگر کہیں نرخ نامے کی خلاف ورزی ہو رہی ہو تو انتظامیہ کو آگاہ کریں تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے،