ہنگو (مانند نیوز)ضلع ہنگو ویلج کونسل خٹک بانڈہ پر توغسرائے کے عوام نے روڈ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے توغسرائے کے بامسلح ہوکر خٹک بانڈہ پر کے عوام کو محصور کیا ہے اس حوالے سے ہنگو ویلج کونسل خٹک بانڈہ عمائدین ویلج چیئرمین ازید رحمان جعفر خان محمدخان ملک اکبر شاہ ملک فضل محمد و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز توغسرائے کے عوام نے ہم پر راستہ بند کرکے پولیس کے ذریعے ہمیں پیغام بھیجا کہ ہم اس راستے سے نہ جائیں ڈی پی او ہنگو اور پولیس نے بھی اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہے توغسرائے اور خٹک بانڈہ کے درمیان کئی سال سے راستے کا تنازعہ آ رہا ہے اب توغسرائے سے تعلق رکھنے والے کچھ شرپسند لوگوں نے بامسلح ہوکر خٹک بانڈہ کے عوام پر زبردستی روڈ بند کردیا ہے پولیس ہماری آواز سننے کو تیار نہیں شرپسندوں کے خلاف ایف آئی ار کے باوجود کچھ لوگ ہمیں راستے پر جانے نہیں دیتے پولیس نے ہمیں بتایا کہ یہ راستہ استعمال نہ کریں 25 یا 30 بامسلح افراد سرکاری سڑک پر آ کر ہمیں دھمکا رہے ہیں کچھ شرپسند لوگ امن خراب کررہے ہیں ڈی پی او اور پولیس مکمل خاموش بنے ہوئے ہیں ہنگو کے سیاسی و سماجی شخصیات اس معاملے کو آ کر دیکھ لیں 1932 ریکارڈ کے مطابق یہ راستہ موجود ہیں اور توغسرائے کے کچھ لوگ ظلم کرکے ہم پر راستہ بند کردیا 600 سال سے یہ ہمارا راستہ ہے یہ راستہ ڈسٹرکٹ کونسل روڈ ہے ضلعی انتظامیہ فوری طور پر اقدامات کرکے تنازعے کو حل کریں اس سے معاملہ مزید سنگین ہو جائے گا اسے فوری طور پرحل کیاجائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے