ہنگو (مانند نیوز)چیئرمین ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی (ڈیڈاک) ہنگو شاہ ابو تراب بنگش ایم پی اے نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا” کے تحت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ہنگو سجاد حسین کے ہمراہ منگل کی شام افطاری سے کچھ دیر قبل مین بازار ہنگو کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے مختلف دکانداروں اور تاجر برادری کے نمائندوں سے ملاقات کی اور دکانوں میں مختلف اشیائے ضروریہ کی دستیابی، نرخ اور معیار کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے شہریوں سے اشیاء کی قیمتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ علاوہ انہوں نے بازار میں ٹریفک کی بلا تعطل روانی جاری رکھنے کیلئے عارضی تجاوزات ہٹانے کے حوالے سے بھی ضروری ہدایات جاری کئے۔ مزید برآں انہوں نے افطار دستر خوان کا اہتمام کرنے والے درود ویلفیئر آرگنائزیشن کے انتظامیہ کیساتھ بھی ملاقات کی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مذکورہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے جزبہ انسانی ہمدردی کو سراہا اور اسے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔چیئرمین ڈیڈاک ہنگو نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو رمضان المبارک کے اشیائے ضروریہ کی مناسبت قیمتوں پر وافر مقدار میں دستیابی اور سرکاری نرخنامہ پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے