اسلام آباد (مانند نیوز)پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ دہشتگردی کی روک تھام کے لیے دعا کے ساتھ دوا بھی ضروری ہے۔
سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ میری ہاؤس سے گزارش ہے کہ تشویشناک صورتحال پر سیر حاصل گفتگو ہونی چاہیے۔
سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ ملک بھر میں دہشتگردی مسلسل بڑھ رہی ہے، بنوں واقعے میں بہت سی قیمتی جانیں چلی گئیں۔
امریکی اسلحے کے ذخائر اب ہمارے خلاف استعمال ہو رہے ہیں، سینٹر عرفان صدیقی
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار سے زائد جانیں قربان کیں۔
شیری رحمٰن نے کہا کہ گلوبل انڈیکس میں دہشتگردی سے متاثرہ ممالک میں پاکستان کا دوسرا نمبر ہے۔