ملاکنڈ (مانند نیوز)عوامی ایجنڈا کے تحت اور ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز حامد الرحمٰن کی ہدایت پر تحصیلدار درگئی فضل ہادی نے درگئی بازار میں قائم کمپلینٹ ڈیسک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے لوگوں کی شکایات سنیں اور انہیں موقع پر ہی حل کر دیے۔ انھوں نے درگئی بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جس میں کئی جگہوں سے عارضی تجاوزات ہٹا دی گئیں۔ اانھوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال درگئی میں رمضان المبارک کے حوالے سے غریبوں، راہگیروں اور مریضوں کے ساتھ آئے لوگوں کیلئے رمضان افطار دسترخوان لگایا گیا جس میں مذکورہ لوگوں کو مفت افطاری دی گئی۔۔اسی طرح ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ملاکنڈ کی انسپکشن ٹیم نے بٹ خیلہ میں قائم مانیٹرنگ اینڈ کمپلینٹ ڈیسک پر ڈیوٹی کی۔عوامی شکایت پر بر وقت کارروائی کرتے ہوئے مختلف خوراک سے وابستہ دکانوں کی چیکنگ کی۔اسکے علاوہ رات کے وقت جوائنٹ چیک پوسٹ پر خوراک سپلائی کرنے والوں گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی جبکہ ڈپٹی کمشنر کمپلینٹ سیل سے شکایت موصول ہونے پرکارروائی کرتے ہوئے افطاری کے فوراً بعد مختلف ہوٹلز کی چیکنگ کی اور بہتری کے نوٹسز جاری کیے گئے۔