دیر بالا(مانند نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت! ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر کی ہدایت پر۔ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر واڑی انعام اللہ مروت نے صاحب آباد بازار اور واڑی بازارمیں اشیائخوردونوش کی پرائس چیکنگ کی۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے معائنے میں میں کریانہ، سبزی فروٹ کے مختلف سٹالز کو چیک کیا اسکے علاوہ بیف فروشوں، چکن شاپس کا معاٸنہ بھی کیا۔جہاں پر رمضان المبارک میں بھی مہنگے داموں اشیاء خوردونوش بیچنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے گئے۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر واڑی نے رمضان کمپلینٹ/مانیٹرنگ ڈیسک کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے رمضان کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈیسک کے عملے کی حاضری، صفائی، سکیورٹی، دستیاب سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔