اسلام آباد (مانند نیوز)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ میٹ ہنری انجری کے باعث نہیں کھیل رہے، ان کی جگہ نیتھن اسمتھ آئے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی کا فائنل: نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
مچل سینٹنر نے کہا کہ توقعات کے مطابق بھارتی شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے، وکٹ اچھی لگ رہی ہے، پِچ ویسی ہی ہے جیسے بھارت کے خلاف پچھلے میچ کی تھی۔
بعدازاں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بہت اچھی ہے، پِچ اچھی ہے، دوسری بیٹنگ سے فرق نہیں پڑتا۔
روہت شرما نے کہا کہ ڈریسنگ روم میں یہی بات کی تھی کہ ٹاس کی فکر نہ کریں اور صرف اچھا کھیلنا ہے، نیوزی لینڈ گزشتہ کئی سالوں سے بہت اچھی ٹیم رہی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کا فائنل: نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں اچھی کرکٹ کھیلتی ہے، ہمارے لیے چیلنج نیوزی لینڈ کے خلاف اچھا کھیلنا ہے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
خیال رہے کہ یہ بھارت کا پانچواں جبکہ نیوزی لینڈ کا تیسرا چیمپئنز ٹرافی کا فائنل ہے۔