بٹ خیلہ (مانند نیوز)چلڈرن سپیشلسٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ ڈاکٹر سراج خالد نے کہا ہے کہ بہتر تعلیم اور بہترین تر بیت کے بغیرانفرادی اور اجتماعی ترقی وخوشحالی کا حصول ناممکن ہے والدین کی انتہائی اہم اور احساس ذمہ داری ہے کہ بچوں کی تعلیم کیلئے معیاری تعلیمی ادارے کا انتخاب کریں کیونکہ ہمارے روشن اور مستحکم مستقبل کا انحصار نئی نسل پر ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے دی ایگلز سکول سسٹم اینڈ کالج خادگزئی ضلع دیر کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہو ئے کیا پروفیسرخائستہ با چہ شاہد خان امجد علی خان ایکٹنگ ڈائریکٹر اور پرنسپل غلام محمد نے بھی تقریب سے خطاب کیامقررین نے کہا کہ ایگلز سکول علاقے کیلئے کسی بڑی نعمت سے کم نہیں جوجدید تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کیلئے مصروف عمل ہے اس موقع پر سکول کے باصلاحیت ہونہار بچوں نے تلاوت قرآن پاک حمد باری تعالیٰ ونعت رسول مقبول کے علاوہ ملی نغمے ترانے خوبصورت ٹیبلو اورتقاریر پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی ڈائریکٹر امجدعلی خان نے تقریب کے شرکا کا شکر یہ داد کیا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے