سوات(مانند نیوز)صوبائی وزیر لائیو سٹاک و فشریز فضل حکیم خان یوسفزئی نے حیات آباد اور شاہدرہ مینگورہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں نور خان اور غفور خان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ گئے اور دونوں رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں صوبائی وزیر نے انہیں جہلم جیل سے بحفاظت رہائی پر مبارکباد دی اور قائد عمران خان کیساتھ کھڑے ہونے پر خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان و عہدیداران آفتاب عالم، فضل سبحان اور دیگر بھی موجود تھے صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعلی وفاقی حکومت نے اسلام آباد ڈی چوک میں پی ٹی آئی کارکنان پر جو ظلم و ستم کئے وہ بھولنے کے قابل نہیں، پی ٹی آئی کارکنان کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں پرامن مظاہرین پر تشدد ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی پی ٹی آئی کارکنان اور ان کے اہل خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ظلم و جبر کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے حوصلے بلند ہیں یہ جبر اور ظلم عمران خان اور ان کے کارکنوں کے عزم و حوصلے کو مزید مضبوط کر رہا ہے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کے مشن کو اپنی آخری سانس تک جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ گرفتار پی ٹی آئی ورکرز کے خاندانوں کیساتھ ہم کھڑے ہیں ہم گرفتار ورکرز کو رہا کرائیں گے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے غیور عوام اور پی ٹی آئی کے کارکنان پاکستان تحریک انصاف کے پرچم تلے متحد ہیں جو ہر ظلم کیخلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں۔