اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف نے 22 مارچ کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
عدالت عالیہ میں پی ٹی آ ئی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عدالتی حکم پر جلسے کی اجازت کے لیے سیکریٹری داخلہ پنجاب کو درخواست دے دی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کو 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی
پی ٹی آئی نے بتایا ہے کہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہمیں مینارِ پاکستان پر 22 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ سیکریٹری داخلہ نے ابھی تک ہماری درخواست پر فیصلہ نہیں کیا ہے۔