اسلام آباد (مانند نیوز)نارووال کے علاقےحویلی انعام اللّٰہ بٹ میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 1 شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولین حویلی میں نمازِ تراویح ادا کر رہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے بتایا ہے کہ مقتول عمران اور اس کے بھائی زمان کے درمیان ویگن اڈے کی ملکیت کا تنازع ہے جس کی وجہ سے کینیڈا میں مقیم زمان نے اپنے بھائی عمران کو قتل کروایا۔

پنجگور میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

اُنہوں نے بتایا کہ مقتول عمران کے خلاف 8 اور زمان کے خلاف 9 مقدمات درج ہیں۔

ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے بتایا کہ عمران کو قتل کرنے والا وزیرستان کا رہائشی ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ متنازع ویگن اڈہ سیل ہے، فریقین کے خلاف انسدادی کارروائی بھی کی گئی تھی اور اب ملزمان کی گرفتاری کے لیے 3 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے